Ghazal
Qissa un ke sitam ka kehte hain
قصہ ان کے ستم کا کہتے ہیں
Urdu Kalam
مطلع
قصہ اُن کے ستم کا کہتے ہیں
اَشکِ خوں آنکھ سے جو بہتے ہیں
ہم ہی ہیں وہ جو آپ کے طعنے
سنتے رہتے ہیں اور سہتے ہیں
آپ کا حُسن بے زَوال نہیں
مہرو مہ بھی کبھی تو گہتے ہیں
پردہ دَر پردہ پردہ دَر پردہ
آپ آنکھوں میں میری رہتے ہیں
مقطع
اس کا اِنکار تو غلط ہوگا
دِلِ منعمؔ میں آپ رہتے ہیں
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Khafeef Musaddas Makhboon Mahzoof
Radif
ں
Total Ashaar
5
Total Misra
10
Writer
Sadr-ul-Afazil Maulana Syed Muhammad Naeemuddin Muradabadi
Book
Riyaz-e-Naeem
Category
Ghazal