نعت اکیڈمی ® نعتیہ تعلیم و ادب کو پروان چڑھانے اور معیاری نعت کے فروغ کے لیے ایک منفرد عملی کوشش

ہے ناز مُجھکو اپنے مُقدر پہ اِس لئے
مُجھکو بھی اُن ﷺ کی نعت کی خاطر چُنا گیا
اویس ازہر مدنی

نعت اکیڈمی انڈیا اغراض و مقاصد

نعت گوئی اور نعت خوانی کے معیاری ادب کی اشاعت کرنا۔
تنقید نعت کے مثبت رویوں کو پروان چڑھانا۔
عشق و محبتِ رسولﷺ ، احترامِ اہل بیت و صحابہ اور اکرامِ اولیا و صوفیہ کی ترویج و تبلیغ کرنا۔
نعت کی تعلیم کا ابلاغ سلف صالحین، اولیائے کاملین اور بزرگان دین کے ملفوظات کی روشنی میں کرنا۔
حمد و نعت گوئی کے صحیح اصولوں سے واقف کرانا۔
نئی نسل میں روایتی نعت خوانی کی جڑوں کو مضبوط کرنا۔
نعت خوانی کو دورِ حاضر کے ناپسندیدہ رحجانات و امکانات سے بچانے کی سعی کرنا ۔
نعت خوانی میں علمی ،فکری اور شخصی رحجانات میں بہتری لانا۔
منبرِ نعت خوانی پر بیٹھنے والے نعت خواں حضرات میں حمد و نعت کے تقدس اور اس کے لوازمات کا شعور و ادب بیدار کرنا۔
نعت خوانی اور ذکر و فکر کے ذریعے نوجوانوں میں محبت و خشیتِ الٰہی اور عشقِ رسول ﷺ کے جذبات ابھارنا۔
مسلکِ حق اہل سنت و جماعت بالخصوص نظریات و افکارِ امام احمد رضا قادری برکاتی بریلوی کا تحفظ و استحکام کرنا۔

 

Website
https://naatacademy.com

Guldasta e Durood Shareef –
https://naatacademy.com/durood-shareef

Naat Academy Books –
https://naatacademy.com/naat-books

Facebook – Official Page
https://www.facebook.com/NaatAcademyIN

Instagram Official Page –
https://www.instagram.com/naatacademy

WhatsApp – Contact
https://wa.me/919892327786