Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp

All Ashaar

9,635
9635 Ashaar
Matla

ہے یہ جو کچھ بھی جہاں کی رونق

یانبی سب ہے تمہاری رونق

عرش و کرسی ہے تمہیں سے روشن

فرش پر بھی ہے تمہاری رونق

دیکھیں طیبہ کو تو رضواں کہہ دیں

ہم نے دیکھی نہیں ایسی رونق

خلد و اَفلاک مزین ہیں سبھی

پھر ہے طیبہ کی نرالی رونق

مسکرا دیجیے یاشاہ کہ ہو

دوجہاں میں ابھی دُونی رونق

حور و غلماں مَلک و جن و بشر

ہے یہ سب آپ کے دم کی رونق

تم نہیں تھے تو نہیں تھا کچھ بھی

تم نہ ہوتے تو نہ ہوتی رونق

میں ہوں محبوبِ خدا کا مَدَّاح

میری تربت پہ بھی ہوگی رونق

Maqta

ایک دن چل کے جمیلؔ رَضوی

دیکھیے اُن کی گلی کی رونق

Matla

مجھ کو پہنچا دے خدا احمد مختار کے پاس

حالِ دل عرض کروں سید اَبرار کے پاس

جس کو دیکھو وہ اِسی دَر پہ چلا آتا ہے

بھیڑ ہے شاہ و گدا کی دَرِ سرکار کے پاس

بے طلب جس کو جو چاہیں وہ عطا کرتے ہیں

سب خزانے ہیں مرے مَالک و مختار کے پاس