Manqabat
Na Koi Rusookh-o-Asar Chahiye
نہ مجھ کو خدا مال و زر چاہئے
Urdu Kalam
مطلع
نہ کوئی رُسوخ و اَثر چاہیے
فقط تیری سیدھی نظر چاہیے
زمانہ کی خوبی زمانے کو دے
مجھے صرف دردِ جگر چاہیے
رہے جس میں عشقِ حبیبِ خدا
وہ دل وہ جگر اور وہ سر چاہیے
کوئی راج چاہے کوئی تخت و تاج
مجھے تیرے پیارے کا در چاہیے
بنے جس میں تقدیر بگڑی ہوئی
الٰہی مجھے وہ ہنر چاہیے
ہیں دنیا میں لاکھوں بشر پر وہاں
خبر کے لئے بے خبر چاہیے
خزانے سے رب کے جو چاہو سو لو
نبی کی غلامی مگر چاہیے
مقطع
دعائیں توسالکؔ بہت ہیں مگر
اثر کے لیے چشمِ تر چاہیے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Radif
ے
Total Ashaar
8
Total Misra
16
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik
Topics
Ishq-e-Rasool