Hamd
Jin Ka Laqab Hai Mustafa Salli Ala Muhammadin
جن کا لقب ہے مصطفیٰ صَلِّ علٰی مُحَمَّدٍ
Urdu Kalam
مطلع
جن کا لقب ہے مصطفیٰ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
ان سے ہمیں خدا مِلا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
رُوحُ الامیں تو تھک گئے اور وہ عرش تک گئے
عرشِ بریں پکار اُٹھا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
خلدِ بریں میں ہر جگہ نامِ شہِ اَنام ہے
خلد ہے مِلک آپ کا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد
دُھوم ہے ان کی چار سو ذِکر ہے اُن کا کوبکو
مظہرِ ذاتِ کبریا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
جو ہو مریضِ لادوا یا کسی غم میں مبتلا
صبح و مسا پڑھے سدا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد ٍ
مشکلیں ان کی حل ہوئیں قسمتیں ان کی کھل گئیں
وِرد جنہوں نے کرلیا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
شدتِ جاں ُکنی ہو جب نزع کی جب ہو کشمکش
وردِ زباں ہو یا خدا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد ٍ
قبر میں جب فرشتے آئیں شکل خدا نما دکھائیں
پڑھتا اُٹھوں میں یا خدا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
لاج گناہ گار کی آپ کے ہاتھ میں ہے نبی
بد ہے مگر ہے آپ کا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
مقطع
حشر میں سالکِؔ حزیں تھام کے دامنِ نبی
عرض کرے یہ بر ملا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Radif
د
Total Ashaar
10
Total Misra
20
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik