Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Munajat

Mubarak Fazl Bhai ko ajab hi noor chhaya hai

نظم

Writer Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi 49037 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
مبارک فضل بھائی کو عجب ہی نورچھایاہے
شبِ اَسرا کے دولہا نے انہیں دولہا بنایا ہے
جگایا تم نے سنت کو مٹایا تم نے بدعت کو
لہٰذا سو شہیدوں کا ثواب و اَجر پایا ہے
کیا ناراض سب کو اور راضی کرلیا رب کو
غرض کہ اس تجارت میں نفع کافی کمایا ہے
رسول اللہ تم سے خوش ہیں اور اللہ بھی راضی
عمل سے تم نے اُمت کو سبق اَچھا پڑھایا ہے
یہ شادی خانہ آبادی مبارک ہو مبارک ہو
کہ اس شادی میں حضرت فاطمہ زَہرا کا سایہ ہے
وہ آگے نعت خوانی اور دُرودِ پاک کی کثرت
خدا و مصطفیٰ کے ذِکر سے شیطاں بھگایا ہے
یہ آوازیں یقینا سبز گنبد میں بھی پہنچی ہیں
اَحادیثِ نبی نے ہم کو یہ مژدہ سنایا ہے
جہیزِ مختصر سے فاطمہ کی یاد تازہ کی
ولیمہ کی ضیافت میں عجب ہی لطف آیا ہے
مقطع
دُعا سالکؔ کی یہ ہے فضل پر فضلِ الٰہی ہو
رہے یہ درس قائم جس سے سب نے فیض پایا ہے

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Radif ے
Total Ashaar 9
Total Misra 18
Writer Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book Diwan-e-Salik
Category Munajat Nazm