Hamd
Bandah-e-haq umr na kho lahu mein
تاریخِ وفات جناب حاجی محمد عبدالرحمٰن خاں صاحب چشتی نیازی
Urdu Kalam
مطلع
بندۂ حق عمر نہ کھو لہو میں
ہوش میں آ عقل کو اپنی سنبھال
سب کو فنا ہے نہ رہے گا کوئی
باقی و دائم ہے بس اِک لایزال
وقتِ ُمعین پہ اَجل آئے گی
موت کے چنگل سے ہے بچنا محال
آئی شب اُنیسویں ذِی الحجہ کی
رات کے بارہ بجے کا سن یہ حال
والدِ ماجد مرے رخصت ہوئے
عالمِ دنیا سے سوئے ذُوالجلال
بدھ کا دن ، اُنیسویں ، بارہ بجے
دفن ہوئے قبر میں وہ خوش خصال
مقطع
ِمصرع میں لکھ دے سنِ رحلت جمیل ؔ
عاشقِ صادِق نے کیا اِنتقال
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Muzare Musamman Akhram Makfuf Mahzuf
Radif
ل
Total Ashaar
7
Total Misra
14
Writer
Maulana Muhammad Jameel-ur-Rehman Razvi
Book
Qabala-e-Bakhshish
Category
Hamd