Hamd
Kaun aisa hai jise khair-ul-wara ne na diya
کون ایسا ہے جسے خیر وَریٰ نے نہ دیا
Urdu Kalam
مطلع
کون ایسا ہے جسے خیرِ وَریٰ نے نہ دیا
کوئی ایسا بھی ہے کیا جس کو خدا نے نہ دیا
آپ کے دِین کا مُنکِر ہے نرا ناشکرا
کوئی کافر ہی کہے گا کہ خدا نے نہ دیا
جس کو تم نے دیا اللہ نے اس کو بخشا
جس کو تم نے نہ دیا اس کو خدا نے نہ دیا
آپ کے رَب نے دِیا آپ کو فضلِ کُلّی
وہ دِیا تم کو جو اَوروں کو خدا نے نہ دیا
وہ فضائل تمہیں بخشے ہیں خدا نے جن کا
آپ کے غیر میں اِمکان بھی آنے نہ دیا
مثل ممکن ہی نہیں ہے ترا اے لاثانی
وہم نے بھی تو ترا مثل سمانے نہ دیا
آپ کے جوڑ کا آئے تو کہاں سے آئے
جب وجود اس کو شہِ اَرض و سما نے نہ دیا
آدَم و نوح براہیم کلیم و عیسیٰ
ان کو سب کو مِلا کیا رَبِّ علا نے نہ دیا
باوجود اس کے تمہیں جو ملا ان کو نہ ملا
آپ کا رُتبہ کسی کو بھی خدا نے نہ دیا
سب مطالب مرے برآئے کرم سے اُن کے
کوئی مطلب بھی مرے دِل کا برانے نہ دیا
مقطع
کیسی پُرنور ہے جنت کی فضا اے نوریؔ
پھر بھی طیبہ کا مزا اس کی فضا نے نہ دیا
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Radif
ا
Total Ashaar
11
Total Misra
22
Writer
Al-Madinat-ul-Ilmiyah
Book
Saman-e-Bakhshish