Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Istighasa

Woh banda-e-khas khuda ke hain aur un ki saari khudai hai

وہ بندۂ خاص خدا کے ہیں

Writer Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi 45818 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
وہ بندۂ خاص خدا کے ہیں اور ان کی ساری خدائی ہے
ان ہی کی پہنچ ہے خالق تک ان تک خلقت کی رَسائی ہے
وہ رَب کے ہیں رَب ان کا ہے جو ان کا ہے وہ رب کا ہے
بے ان کے جو حق سے ملا چاہے دیوانہ ہے سودائی ہے
وہ سخت گھڑی اللہُ غَنِیْ کہتے ہیں نبی نَفْسِیْ نَفْسِیْ
اس وقت اِک رحمت والے کو مجرم اُمت یاد آئی ہے
اَچھوں کا زمانہ ساتھی ہے میں بد ہوں مجھ کو نباہو تم
کہلا کے تمہارا جاؤں کہاں بے بس کی کہاں شنوائی ہے
آجاؤ بدن میں جاں ہو کر اور دل میں رہو اِیماں بن کر
ہے جسم ترا یہ جان تری اور دِل تو خاص کمائی ہے
آنکھوں میں ہیں لیکن مثلِ نظر یوں دل میں ہیں جیسے جسم میں جاں
ہیں مجھ میں ولیکن مجھ سے نہاں اس شان کی جلوہ نمائی ہے
اللہ کی مرضی سب چاہیں اللہ رضا اُن کی چاہے
ہے جنبشِ لب قانونِ خدا قرآن و خبر کی گواہی ہے
مالک ہیں خزانہ ٔ قدرت کے جو جس کو چاہیں دے ڈالیں
دی خلد جنابِ رَبیعہ کو بگڑی لاکھوں کی بنائی ہے
دنیا کو مبارک ہو دنیا اللہ کرے وہ مجھ کو ملیں
ہر سر میں جن کا سودا ہے ہر دل جن کا شیدائی ہے
گو سجدئہ سر ہے ان کو منع لیکن دِل و جاں ہیں سجدہ ُکناں
ہے حکمِ شریعت سر پہ رَواں دِل جاں نے معافی پائی ہے
وہ کعبہ ٔسر ہے یہ قبلۂ دِل وہ قبلۂ تن ہے یہ کعبہ ٔ جاں
سر اس پہ جھکا دِل ان پہ فدا اور جاں ان کی شیدائی ہے
مقطع
لکڑی نے کیا ان سے شکوہ اُونٹوں نے کیا ان کو سجدہ
ہیں قبلۂ حاجت عالم کے سالکؔ کیوں بات بڑھائی ہے

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzuf
Radif ے
Total Ashaar 12
Total Misra 24
Writer Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book Diwan-e-Salik
Category Istighasa Naat