Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Tasawwur lutf deta hai dahan-e-paak sarwar ka

تصور لطف دیتا ہے دہانِ پاک سرور کا

Writer Maulana Hasan Raza Khan 25614 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
تصور لطف دیتا ہے دہانِ پاک سروَر کا
بھرا آتا ہے پانی میرے مونہہ میں حوضِ کوثر کا
جو کچھ بھی وَصف ہو اُن کے جمالِ ذَرَّہ پروَر کا
مِرے دیوان کا مَطلع ہو مَطلع مہرِ محشر کا
مجھے بھی دیکھنا ہے حوصلہ خورشیدِ محشر کا
لئے جاؤں گا چھوٹا سا کوئی ذَرَّہ تِرے دَر کا
جو اِک گوشہ چمک جائے تمہارے ذَرَّۂ در کا
ابھی مونہہ دیکھتا رہ جائے آئینہ سکندر کا
اگر جلوہ نظر آئے کف پائے منور کا
ذرا سا مونہہ نکل آئے ابھی خورشید محشر کا
اگر دَم بھر تصور کیجئے شانِ پیمبر کا
زباں پر شور ہو بے ساختہ اَللّٰہُ اَکْبَر کا
اُجالا طور کا دیکھیں جمالِ جاں فزا دیکھیں
کلیم آکر اُٹھا دیکھیں ذرا پردہ ترے دَر کا
دو عالم میہماں تو میزباں خوانِ کرم جاری
ادھر بھی کوئی ٹکڑا میں بھی کتا ہوں ترے در کا
نہ گھر بیٹھے ملے جوہر صفا و خاکساری کے
مرید ذرّۂ طیبہ ہے آئینہ سکندر کا
اگر اس خندۂ دنداں نما کا وصف موزوں ہو
ابھی لہرا چلے بحرِ سخن سے چشمہ گوہر کا
تِرے دامن کا سایہ اور دامن کتنے پیارے ہیں
وہ سایہ دشت محشر کا یہ حامی دِیدۂ تر کا
تمہارے کوچہ و مرقد کے زائر کو میسر ہے
نظارہ باغِ جنت کا تماشہ عرشِ اَکبر کا
گنہگارانِ اُمت ان کے دامن پر مچلتے ہوں
الٰہی چاک ہو جس دم گریباں صبح محشر کا
ملائک جن و اِنساں سب اسی دَر کے سلامی ہیں
دو عالم میں ہے اک ُشہرہ مِرے محتاج پروَر کا
الٰہی تشنہ کامِ ہجر دیکھے دشت محشر میں
برسنا اَبر رحمت کا چھلکنا حوضِ کوثر کا
زیارت میں کروں اور وہ شفاعت میری فرمائیں
مجھے ہنگامۂ عیدین یارب دن ہو محشر کا
نصیب دوستاں ان کی گلی میں گر سکونت ہو
مجھے ہو مغفرت کا سلسلہ ہر تار بستر کا
وہ گریہ اُستن حنانہ کا آنکھوں میں پھرتا ہے
حضوری نے بڑھایا تھا جو پایا اَوجِ منبر کا
ہمیشہ رہروانِ طیبہ کے زیر قدم آئے
الٰہی کچھ تو ہو اعزاز میرے کاسۂ سر کا
مقطع
سہارا کچھ نہ کچھ رکھتا ہے ہر فردِ بشر اپنا
کسی کو نیک کاموں کا حسنؔ کو اپنے یاوَر کا

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Mutaqarib Musamman Salim
Radif ا
Total Ashaar 20
Total Misra 40
Writer Maulana Hasan Raza Khan
Book Zauq-e-Naat
Category Hamd Munajat Salam
Topics Madina