Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Rahmat na kis tarah ho gunahgaar ki taraf

رحمت نہ کس طرح ہو گنہ گار کی طرف

Writer Maulana Hasan Raza Khan 30277 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
رحمت نہ کس طرح ہو ُگنہ گار کی طرف
رحمن خود ہے میرے طرفدار کی طرف
جانِ جناں ہے دشت مدینہ تری بہار
بلبل نہ جائے گی کبھی گلزار کی طرف
اِنکار کا وُقوع تو کیا ہو کریم سے
مائل ہوا نہ دِل کبھی اِنکار کی طرف
جنت بھی لینے آئے تو چھوڑیں نہ یہ گلی
مونھ پھیر بیٹھیں ہم تری دیوار کی طرف
مونھ اس کا دیکھتی ہیں بہاریں بہشت کی
جس کی نگاہ ہے ترے رُخسار کی طرف
جاں بخشیاں مسیح کو حیرت میں ڈالتیں
چپ بیٹھے دیکھتے تری رفتار کی طرف
محشر میں آفتاب اُدھر گرم اَور اِدھر
آنکھیں لگی ہیں دامنِ دِلدار کی طرف
پھیلا ہوا ہے ہاتھ ترے دَر کے سامنے
گردن جھکی ہوئی تری دیوار کی طرف
گوبے شمار جرم ہوں گو بے عدد گناہ
کچھ غم نہیں جو تم ہو گنہگار کی طرف
یوں مجھ کو موت آئے تو کیا پوچھنا مرا
میں خاک پر نگاہ درِ یار کی طرف
کعبے کے صدقے دل کی تمنا مگر یہ ہے
مرنے کے وقت مونھ ہو دَرِ یار کی طرف
دے جاتے ہیں مراد جہاں مانگئے وہاں
مونھ ہونا چاہیے دَرِ سرکار کی طرف
روکے گی حشر میں جو مجھے پاشکستگی
دَوڑیں گے ہاتھ دامن دِلدار کی طرف
آہیں دلِ اَسیر سے لب تک نہ آئی تھیں
اور آپ دوڑے آئے گرفتار کی طرف
دیکھی جو بے کسی تو اُنہیں رحم آگیا
گھبرا کے ہوگئے وہ گنہگار کی طرف
بٹتی ہے بھیک دوڑتے پھرتے ہیں بے نوا
دَر کی طرف کبھی کبھی دیوار کی طرف
عالم کے دِل تو بھرگئے دولت سے کیا عجب
گھر دَوڑنے لگیں درِ سرکار کی طرف
مقطع
آنکھیں جو بند ہوں تو مقدر کھلے حسنؔ
جلوے خود آئیں طالبِ دِیدار کی طرف

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Radif ف
Total Ashaar 18
Total Misra 36
Writer Maulana Hasan Raza Khan
Book Zauq-e-Naat
Category Hamd Munajat
Topics Madina