Hamd
Parde jis waqt uthein jalwa-e-zebayee ke
پردے جس وقت اٹھیں جلوۂ زیبائی کے
Urdu Kalam
مطلع
پردے جس وقت اُٹھیں جلوۂ زیبائی کے
وہ نگہبان رہیں چشمِ تمنائی کے
دھوم ہے فرش سے تا عرش تری شوکت کی
خطبے ہوتے ہیں جہانبانی و دارائی کے
حسن رنگینی و طلعت سے تمہارے جلوے
گل و آئینہ بنے محفل و زیبائی کے
ذَرَّۂ دشتِ مدینے کی ضیا مہر کرے
اچھی ساعت سے پھریں دن شب تنہائی کے
پیار سے لے لیے آغوش میں سر رحمت نے
پائے انعام ترے دَر کی جبیں سائی کے
لاش اَحباب اسی دَر پر پڑی رہنے دیں
کچھ تو اَرمان نکل جائیں جبیں سائی کے
جلوۂ گر ہو جو کبھی چشم تمنائی میں
پردے آنکھوں کے ہوں پردے تیری زیبائی کے
خاکِ پامال ہماری بھی پڑی ہے سرِ راہ
صدقے اے رُوحِ رَواں تیری مسیحائی کے
کیوں نہ وہ ٹوٹے دلوں کے کھنڈر آباد کریں
کہ دکھانے ہیں کمال اَنجمن آرائی کے
زینتوں سے ہیں حسینانِ جہاں کی زینت
زینتیں پاتی ہیں صدقے تری زیبائی کے
نامِ آقا ہوا جو لب سے غلاموں کے بلند
بالا بالا گئے غم آفتِ بالائی کے
عرش پہ کعبہ و فردوس و دلِ مومن میں
شمع اَفروز ہیں اِ ّکے تری یکتائی کے
ترے محتاج نے پایا ہے وہ شاہانا مزاج
اس کی گدڑی کو بھی پیوند ہوں دارائی کے
اپنے ذَرَّوں کے سیہ خانوں کو روشن کر دو
مہر ہو تم فلکِ انجمن آرائی کے
مقطع
پورے سرکار سے چھوٹے بڑے اَرمان ہوں سب
اے حسنؔ میرے مِرے چھوٹے بڑے بھائی کے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Radif
ے
Total Ashaar
15
Total Misra
30
Writer
Maulana Hasan Raza Khan
Book
Zauq-e-Naat