Hamd
Noor-e-Haq jalwa numa tha mujhe maloom na tha
نورِ حق جلوہ نما تھا مجھے معلوم نہ تھا
Urdu Kalam
مطلع
نورِ حق جلوہ نما تھا مجھے معلوم نہ تھا
شکلِ انساں میں چھپا تھا مجھے معلوم نہ تھا
بارہا جس نے کہا تھا اَنَا بَشَر اس نے
مَن رَّاٰنِیْ بھی کہا تھا مجھے معلوم نہ تھا
بکریاں جس نے چرائی تھیں حلیمہ تیری
عرش پر وہ ہی گیا تھا مجھے معلوم نہ تھا
جس نے اُمت کے لیے روکے گزاریں راتیں
وہ ہی محبوبِ خدا تھا مجھے معلوم نہ تھا
چاند اِشارے سے پھٹا حکم سے سورج لوٹا
مظہرِ ذاتِ خدا تھا مجھے معلوم نہ تھا
مقطع
دیکھا جب قبر میں اس پردہ نشیں کو تو کھلا
دِلِ سالکؔ میں رہا تھا مجھے معلوم نہ تھا
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Radif
ا
Total Ashaar
6
Total Misra
12
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik