Hamd
Maah-e-Rabi-ul-Awwal Aaya
ماہِ رَبیعُ الاوّل آیا
Urdu Kalam
مطلع
ماہِ رَبیعُ الاوّل آیا
رب کی رحمت ساتھ میں لایا
وقت مبارک رات سہانی
صبح کا تڑکا ہے نورانی
پیر کا دن تاریخ ہے بارہ
فرش پہ چمکا عرشی تارہ
آج کی رات برات رَچی ہے
آمنہ کے گھر دُھوم مچی ہے
گھر میں حوریں دَر پہ مَلک ہیں
جن کی قطاریں تابہ فَلک ہیں
ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا
شور مچا اِک صَلِّ عَلٰی کا
لو وہ اُٹّھی گردِ سواری
پیدا ہوئے محبوبِ باری
باغِ خلیل کا وہ ُگلِ زیبا
کشتِ َصفی کا نخلِ تمنا
رحمتِ عالم نورِ مجسم
صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّم
تم بھی اُٹھو اب وقتِ اَدَب ہے
ذِکرِ وِلادتِ شاہِ عرب ہے
تخت ہے اُن کا تاج ہے اُن کا
دونوں جہاں میں راج ہے ان کا
جن و مَلک ہیں ان کے سپاہی
رب کی خدائی میں ان کی شاہی
اونچے اونچے یہاں جھکتے ہیں
سارے انہی کا منہ تکتے ہیں
شاہ و گدا ہیں ان کے سلامی
فخر ہے سب کو ان کی غلامی
کعبہ کی زِینت انہی کے دَم سے
طیبہ کی رونق ان کے قدم سے
کعبہ ہی کیا ہے سارے جہاں میں
دُھوم ہے ان کی کون و مکاں میں
آمنہ بی کو لعل مبارک
دائی حلیمہ کو بال مبارک
تم کو خَلِیْلُ اللہ مبارک
تم کو ذَبِیْحُ اللہ مبارک
دان کرو کچھ جشن ہے بھاری
دَر پہ کھڑے ہیں سارے بھکاری
دَر پہ ہیں حاضر اپنے پرائے
آپ کے دَم سے آس لگائے
ہم تو پرانے کمین ہیں دَر کے
نام لکھے ہیں پدر مادَر کے
مقطع
چشمِ کرم لِلّٰہ اِدھر ہو
سالکِؔ خستہ پر بھی نظر ہو
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Radif
ا
Total Ashaar
22
Total Misra
44
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik