Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Kisi ka na koi jahan yaar hoga

کسی کا نہ کوئی جہاں یار ہوگا

Urdu Kalam
مطلع
کسی کا نہ کوئی جہاں یار ہوگا
وہ آقا ہمارا خریدار ہوگا
جو یاں عشقِ احمد میں سرشار ہوگا
وہ دُنیا و عقبیٰ میں ہشیار ہوگا
نبی کی بدولت بروزِ قیامت
خداوندِ عالم کا دِیدار ہوگا
بھٹکتے پھریں کس لیے اُن کے عاصی
شفیعُ الوریٰ سب کا غم خوار ہوگا
نہ گھبرائیں عاصی کہ روزِ قیامت
فَتَرْضٰی کا جلوہ نمودار ہوگا
جسے چاہیں بخشیں کہ ُخلد و جناں میں
خدا کی قسم دخلِ سرکار ہوگا
شفاعت کا دولہا بنائیں گے ان کو
انہیں تاجِ بخشش سزاوار ہوگا
یہاں اُن کا دامن پکڑ لو وگرنہ
مَدد چاہنا واں پہ بیکار ہوگا
عباد النبی جائیں جنت میں سیدھے
مخالف نبی کا گرفتار ہوگا
مَدینے کی گلیاں دکھا دے خدایا
یہ اچھا وَہیں پر دِلِ زار ہوگا
جو دیکھیں گے ہم سبز گنبد نبی کا
ہمارا نصیبہ بھی بیدار ہوگا
مَدینے پہنچنے تو دو ہم سفیرو
بسیرا مرا زیر دِیوار ہوگا
مقطع
نہ چھوٹے کبھی اپنے مرشد کا دامن
جمیلؔ اس سے بیڑا ترا پار ہوگا

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Mutaqarib Musamman Salim
Radif ا
Total Ashaar 13
Total Misra 26
Writer Maulana Muhammad Jameel-ur-Rehman Razvi
Book Qabala-e-Bakhshish