Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Salam

Aye Shahenshah-e-Madina Assalatu Wassalam

اے شہنشاہِ مدینہ اَلصلٰوۃُ وَالسلَام

Urdu Kalam
مطلع
اے شہنشاہِ مدینہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
زینتِ عرشِ مُعلّٰی اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
رَبِّ ھَبْ ِلیْ اُمَّتِیْ کہتے ہوئے پیدا ہوئے
حق نے فرمایا کہ بخشا اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں ان پر دُرود
کیوں نہ ہو پھر وِرد اپنا اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر دُرود
ہے فرشتوں کا وظیفہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
بت شکن آیا یہ کہہ کر سر کے بل بت گر گئے
جھوم کر کہتا تھا کعبہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
سر جھکا کر بااَدب عشقِ رَسُوْلُ اللہ میں
کہہ رہا تھاہر ستارہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
غنچے چٹکے پھول مہکے چہچہائیں بلبلیں
گل کھلا باغِ اَحَدکا اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
مقطع
میں وہ سنی ہوں جمیلؔ قادری مرنے کے بعد
میرا لاشہ بھی کہے گا اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Radif م
Total Ashaar 8
Total Misra 16
Writer Maulana Muhammad Jameel-ur-Rehman Razvi
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Salam