Hamd
Jate hain su-e-madina ghar se hum
جاتے ہیں سوئے مدینہ گھر سے ہم
Urdu Kalam
مطلع
جاتے ہیں سوئے مَدینہ گھر سے ہم
باز آئے ہند بد اَختر سے ہم
مار ڈالے بے قراری شوق کی
خوش تو جب ہوں اس دلِ مُضطَر سے ہم
بے ٹھکانوں کا ٹھکانہ ہے یہی
اب کہاں جائیں تمہارے دَر سے ہم
تشنگیٔ حشر سے کچھ غم نہیں
ہیں غلامانِ شہ کوثر سے ہم
اپنے ہاتھوں میں ہے دامانِ شفیع
ڈَر چکے بس فتنۂ محشر سے ہم
نقش پا سے جو ہوا ہے سرفراز
دِل بدل ڈالیں گے اُس پتھر سے ہم
گردنِ تسلیم خم کرنے کے ساتھ
پھینکتے ہیں بارِ عصیاں سر سے ہم
گور کی شب تار ہے پر خوف کیا
لو لگائے ہیں رُخِ اَنور سے ہم
دیکھ لینا سب مرادیں مل گئیں
جب لپٹ کر روئے اُن کے در سے ہم
کیا بندھا ہم کو خدا جانے خیال
آنکھیں ملتے ہیں جو ہر پتھر سے ہم
مقطع
جانے والے چل دئیے کب کے حسنؔ
پھر رہے ہیں ایک بس مضطر سے ہم
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Mahzuf
Radif
م
Total Ashaar
11
Total Misra
22
Writer
Maulana Hasan Raza Khan
Book
Zauq-e-Naat