Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Hai yeh deewaan us ki midhat main

تاریخ طبع دیوانِ حضور احمد خان صاحب آثم بریلوی

Writer Maulana Hasan Raza Khan 36049 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
ہے یہ دیوان اُس کی مدحت میں
جس کی ہر بات ہے خدا کو قبول
جس کے قبضہ میں دو جہاں کا ملک
جسکے بندوں میں تاجدار شمول
جس پہ قرباں جناں جناں کے چمن
جس پہ پیارا خدا خدا کے رسول
جسکے صدقے میں اہل ایماں پر
ہر گھڑی رحمتِ خدا کا نزول
جس کی سرکار قاضی حاجات
جس کا دربار معطی مامول
یہ ضیائیں اسی کے دم کی ہیں
یہ سخائیں اسی کے ہیں معمول
دن کو ملتا ہے روشنی کا چراغ
شب کو کھلتا ہے چاندنی کا پھول
اُس کے در سے ملے گدا کو بھیک
اسکے گھر سے ملے دعا کو قبول
اے حسنؔ کیا حسن ہے مصرعِ سال
باغِ اسلام کے کھلے کیا پھول
مقطع
۴ ۱۳۰ھ

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Radif ل
Total Ashaar 9
Total Misra 19
Writer Maulana Hasan Raza Khan
Book Zauq-e-Naat
Category Hamd Munajat Salam