Hamd
Qabool banda-e-dar ka salam kar lena
قبول بندۂ در کا سلام کرلینا
Urdu Kalam
مطلع
قبول بندۂ دَر کا سلام کرلینا
سگانِ طیبہ میں تحریر نام کرلینا
مرے گناہوں کے دفتر کھلیں جو پیشِ خدا
حضور اس گھڑی تم لطفِ تام کرلینا
جو چاہتے ہو کہ ہو سرد آتشِ دوزخ
دلوں پہ نقش محمد کا نام کرلینا
مِلا ہے خوب ہی نسخہ گناہگاروں کو
تمہارے نام سے دوزخ حرام کرلینا
تمہارے ُحسن میں رکھ کر کشش کہا حق نے
کہ دشمنوں کو دکھا کر غلام کرلینا
یہ ہے حضور کا ہی مرتبہ شبِ معراج
بغیر واسطہ رب سے کلام کرلینا
حبیب عرش سے بھی پار جا کے رب سے ملے
کلیم کو تھا مُیَسَّر کلام کرلینا
خدا نے کہ دیا محبوب سے کہ محشر میں
گناہگاروں کا تم اِنتظام کرلینا
ہے َنزْع و قبر و قیامت کا خوف اگر تم کو
تو وِردِ نامِ نبی صبح و شام کرلینا
مدینے جاتے ہیں زائر تو اُن سے کہتا ہوں
مری طرف سے بھی عرض اِک سلام کرلینا
مقطع
جمیلِؔ قادری اُٹھو جو عزمِ طیبہ ہے
چلو یہ ُعمْر وَہیں پر تمام کرلینا
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mujtass Musamman Makhboon Mahzoof
Radif
ا
Total Ashaar
11
Total Misra
22
Writer
Maulana Muhammad Jameel-ur-Rehman Razvi
Book
Qabala-e-Bakhshish