Hamd
Ay Raza martaba kitna hua baala tera
نذرانۂ عقیدت
Urdu Kalam
مطلع
اے رضا مرتبہ کتنا ہوا بالا تیرا
ہند تو ہند عرب میں ہوا شُہرہ تیرا
نام اعلیٰ ہے تِرا حضرت اعلیٰ تیرا
کام اَولیٰ ہے ترا اے شَہہِ والا تیرا
کوئی کیا جانے بڑا کتنا ہے رتبہ تیرا
اَصفِیا چومنا چاہیں وہ ہے تلوا تیرا
کارِ تجدید ادا کرتا تھا خامہ تیرا
سر پہ باطل کا اُٹھا کرتا تھا تیغا تیرا
کتنا اونچا کیا اللّٰہ نے رتبہ تیرا
غَوثِ اعظم کو کیا آقا و مولیٰ تیرا
تیرے اچھوں نے کیاہے بڑا اچھاتیرا
پھر بھلا کیا کوئی بدخواہ کرے گا تیرا
نسبتِ آلِ رسُولی بھی عجب نسبت ہے
غوث تک لے گیا تجھ کو یہ وسیلہ تیرا
عمر کا تیرہواں سن ماہ دہم چار ہی دن
اتنی مدت میں ہوا علم کا چرچا تیرا
اس صدی کا تو مُجَدّدتو زمانے کا امام
اہلِ حق چلتے ہیں جس پہ وہ ہے رستہ تیرا
تجھ کو اللّٰہ نے ہر فضل عطا فرمایا
کون سا علم کہ جس میں نہیں حصہ تیرا
تجھ پہ ہے اک تَنِ بے سایہ کا ایسا سایہ
پھیلتا جاتا ہے ہر سمت اُجالا تیرا
اس زمانے میں کوئی تجھ سا نہ دیکھا نہ سُنا
غوثِ اعظم کی کرامت تھی سراپا تیرا
ہر جگہ مَنظرِ اسلام نظر آتا ہے
تیرا گھر کوچہ و بازار محلہ تیرا
آج تک بھی ترے شاگردکے شاگردوں سے
قصرِ باطل میں بلند ہوتا ہے نعرہ تیرا
مسلک حق کی ضمانت ہے ترا نام رضا
شانِ تحقیق ادا کر گیا خامہ تیرا
تیری ہر بات ہے آئینہ حق و باطل
تیرے ہر کام میں ہے رنگ نرالا تیرا
فاضل ایسا کہ دیا رب نے تجھے فضلِ کثیر
عالِم ایسا کہ ہر عالِم ہوا شیدا تیرا
ہر وَرَق تیرا شریعت کی دلیلِ روشن
ایک قانونِ مکمل ہے فَتاویٰ تیرا
تیری تحریرپہ انگشت بدنداں تھاعرب
تیری تقریر تھی کہ قادری تیغا تیرا
ترجمہ وہ کیا قرآن کا کنزالایماں
حشر تک جاری یہ فیضان رہے گا تیرا
تو نے عنوان یہ ایمان کا دنیا کو دیا
عشقِ سرکارِ دوعالَم تھا وظیفہ تیرا
میں رضا کار رہا تیرا سفر ہو کہ حَضر
نام ہر بار میں لیتا رہا آقا تیرا
کار نامہ تری تجدید کا اللّٰہ اللّٰہ
مسلکِ اہلِ سُنَن بن گیا رستہ تیرا
تو نے ایمان دیاتو نے جماعت دیدی
اہلسنت پہ ہے احسان یہ آقا تیرا
مقطع
مصطفے کا ترے خادم ترے حامد کا غلام
خوشتر بندۂ دربار ہے تیرا تیرا
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal
Radif
ت
Total Ashaar
25
Total Misra
50
Writer
Hujjat-ul-Islam Maulana Shah Muhammad Hamid Raza Khan Qadri Razvi Noori
Book
Bayaz-e-Pak Hujjat-ul-Islam
Topics
Ghaus-e-Azam
Ishq-e-Rasool