Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Muhammad Mustafa noor-e-Khuda naam-e-Khuda tum ho

محمد مُصطفٰی نورِ خُدا نامِ خُدا تم ہو

Writer Hujjat-ul-Islam Maulana Shah Muhammad Hamid Raza Khan Qadri Razvi Noori
49370 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
محمد مُصطفیٰ نورِ خُدا نامِ خُدا تم ہو
شَہِ خَیْرُ الْوَریٰ شانِ خُدا صَلِّ عَلٰی تم ہو
شکیبِ دل قرارِ جاں محمد مُصطَفیٰ تم ہو
طبیبِ دردِ دل تم ہو مرے دل کی دوا تم ہو
غریبوں درد مَندوں کی دوا تم ہو دُعا تم ہو
فقیروں بینَوائوں کی صَدا تم ہو ندا تم ہو
حبیبِ کِبرِیا تم ہو اِمَامُ الْاَنْبِیَآء تم ہو
محمد مُصطفیٰ تم ہو محمد مُجْتَبٰے تم ہو
ہمارے مَلجا و ماوا ہمارا آسرا تم ہو
ٹھکانہ بے ٹھکانوں کا شَہِ ہر دوسَرا تم ہو
غریبوں کی مدد بے بس کا بس رُوحی فِدا تم ہو
سہارا بے سہاروں کا ہمارا آسرا تم ہو
نہ کوئی ماہ وَش تم سا نہ کوئی مَہ جَبِیں تم سا
حَسِینوں میں ہو تم ایسے کہ محبوبِ خُدا تم ہو
میں صدقے اَنبیاء کے یوں تو محبوب ہیں لیکن
جوسب پیاروں سے پیاراہے وہ محبوبِ خدا تم ہو
حسینوں میں تمہیں تم ہو نَبِیُّوں میں تمہِیں تم ہو
کہ محبوبِ خُدا تم ہو نَبِیُّ الْاَنْبِیَآء تم ہو
تمہارے حُسنِ رنگیں کی جھلک ہے سب حَسینُوں میں
بہاروں کی بہاروں میں بہارِ جانفزا تم ہو
زمیں میں ہے چمک کس کی فَلک پرہے جھلک کس کی
مَہ خورشید سَیّاروں ستاروں کی ضِیا تم ہو
وہ لَا ثَانِی ہو تم آقا نہیں ثَانِی کوئی جس کا
اگر ہے دوسرا کوئی تو اپنا دوسرا تم ہو
ہُوَ الْاَوَّل ہُوَ الآخر ہُوَ الظَّاہر ہُوَ الْباطن
بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْم لَوْحِ مَحفُوظِ خُدا تم ہو
نہ ہوسکتے ہیں دو اَوّل نہ ہوسکتے ہیں دو آخِر
تم اَوّل اور آخر، اِبتداء تم اِنتہا تم ہو
خُدا کہتے نہیں بنتی جُدا کہتے نہیں بنتی
خدا پر اِس کو چھوڑا ہے وہی جانے کہ کیا تم ہو
مقطع
اَنا مِن حَامِد وَ حَامِد رضَا مِنِّی کے جلوؤں سے
بِحَمْدِ اللّٰہ رضا حامد ہیں اور حامدِ رضا تم ہو

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj
Radif و
Total Ashaar 16
Total Misra 32
Writer Hujjat-ul-Islam Maulana Shah Muhammad Hamid Raza Khan Qadri Razvi Noori
Book Bayaz-e-Pak Hujjat-ul-Islam
Category Hamd Munajat