Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Manqabat

Jis ne dikhaya Taiba o Qibla tum hi to ho

جس نے دکھایا طیبہ و قبلہ تم ہی تو ہو

Writer Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi 47927 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
جس نے دکھایا طیبہ و قبلہ تم ہی تو ہو
جس میں نبی کو دیکھا وہ شیشہ تم ہی تو ہو
اَہلِ نظر کے تم ہی تو ہو مطمحِ نظر
اور اہلِ دِل کے دِل کی تمنا تم ہی تو ہو
تم وارثِ علومِ حبیبِ اِلٰہ ہو
اور ناصرِ شریعتِ بیضا تم ہی تو ہو
اس گلستانِ دِین کی تم ہی بہار ہو
اور بزمِ سنیت کا اُجالا تم ہی تو ہو
دیں کے نعیم ، مظہرِ شانِ معین ہو
کمزور و بے نوا کا سہارا تم ہی تو ہو
سب اَہلِ عقل صدرِ اَفاضل نہ کیوں کہیں
وہ سب ہیں خاتم ان کے نگینہ تم ہی تو ہو
ہے نجدیوں کے قلب میں آرا تمہاری ذات
اور سنیوں کی آنکھ کا تارا تم ہی تو ہو
تقریر جس کی قہر الٰہی عدو پہ ہے
اور اہل دیں پہ رحمتِ مولا تم ہی تو ہو
جس کا قلم کہ نیزۂ باطل شکن بنا
اور دینِ مصطفیٰ کا ہے پایہ تم ہی تو ہو
ہم سب تھے جہل کی شبِ تاریک میں پھنسے
شب جس سے کٹ گئی وہ سویرا تم ہی تو ہو
مقطع
دل کی مراد آپ کی خوشنودیٔ مزاج
اور سالکِؔ فقیر کے منشا تم ہی تو ہو

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzuf
Radif و
Total Ashaar 11
Total Misra 22
Writer Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book Diwan-e-Salik
Category Manqabat
Topics Madina