Manqabat
Fatima Zahra ka jis din aqd tha
فاطمہ زَہرا کا جس دن عقد تھا
Urdu Kalam
مطلع
فاطمہ زَہرا کا جس دن عقد تھا
سن لو ان کے ساتھ کیا کیا نقد تھا
ایک چادر سَتَّرہ۱۷ پیوند کی
مصطفیٰ نے اپنی دُختر کو جو دی
ایک توشک جس کا چمڑے کا غلاف
ایک تکیہ ایک ایسا ہی لحاف
جس کے اندر اُون نہ ریشم نہ روئی
بلکہ اس میں چھال خرمے کی بھری
ایک چکی پیسنے کے واسطے
ایک مشکیزہ تھا پانی کے لیے
ایک لکڑی کا پیالہ ساتھ میں
نقرئی کنگن کی جوڑی ہاتھ میں
اور گلے میں ہار ہاتھی دانت کا
ایک جوڑا بھی کھڑاؤں کا دیا
شاہ زادی سید الکونین کی
بے سواری ہی علی کے گھر گئی
واسطے جن کے بنے دونوں جہاں
اُن کے گھر تھیں سیدھی سادی شادیاں
مقطع
اس جہیز پاک پر لاکھوں سلام
صاحبِ لولاک پر لاکھوں سلام
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Radif
ا
Total Ashaar
10
Total Misra
20
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik