Istighasa
Ba-Khuda Khuda se hai wo juda jo Habeeb-e-haq pe fida nahi
بخدا خدا سے ہے وہ جدا جو حبیبِ حق پہ فدا نہیں
Urdu Kalam
مطلع
بخدا خدا سے ہے وہ جدا جو حبیبِ حق پہ فدا نہیں
وہ بشر ہے دین سے بے خبر جو رہِ نبی میں گما نہیں
اُسے ڈھونڈے کیوں کوئی دَربدر وہ ہیں جان سے بھی قریب تر
وہ نہاں بھی ہے وہ عیاں بھی ہے وہ چنیں بھی ہے وہ چناں بھی ہے
وہی جب بھی تھا وہی اب بھی ہے وہ چھپا ہے پھر بھی چھپا نہیں
تیری ذات میں جو فنا ہوا وہ فنا سے نو کا عدد بنا
جو اُسے مٹائے وہ خود مٹے ، وہ ہے باقی اس کو فنا نہیں
د و جہاں میں سب پہ ہیں وہ عیاں دو جہاں پھران سے ہوں کیوں نہاں
وہ کسی سے جب کہ نہیں چھپے تو کوئی بھی ان سے چھپا نہیں
ہر اک ان سے ہے وہ ہر اک میں ہیں وہ ہیں ایک علم حساب کے
بنے دوجہاں کی وہی بِنا وہ نہیں جو ان سے بنا نہیں
کوئی مثل ان کا ہو کس طرح وہ ہیں سب کے مبدا ومنتہے
نہیں دوسرے کی جگہ یہاں کہ یہ وصف دو کو مِلا نہیں
تیرے در کو چھوڑ کدھر پھروں تیرا ہوکے کس کا میں مُنہ تکوں
تو غنی ہے سب تیرے در کے سگ وہ نہیں جو تیرا گدا نہیں
کرو لطف مجھ پہ یہ خسروا کہ چھڑا دو غیر کا آسرا
نہ تکوں کسی کو تیرے سوا کہ کسی سے میرا بھلا نہیں
کوئی تجھ سے بچ کے کہاں رہے تیرا ملک چھوڑ کہاں بسے
تو حبیبِ رب تیری ملک سب جہاں تو نہ ہو کوئی جا نہیں
یہ تمہارا سالکِؔ بے نوا مرضِ ُگنہ میں ہے مبتلا
مقطع
تم ہی اس برے کو کرو بھلا کہ کوئی تمہارے سوا نہیں
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Muzare
Radif
ں
Total Ashaar
10
Total Misra
21
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik