Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Istighasa

Soorat mat bhoolna piya hamari

صورت مت بھولنا پیا ہماری

Writer Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi 46373 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
صورت مت بھولنا پیا ہماری
تمری ہی اِک آس ہے ہم تمرے واری
پی نگری کی پہلی منزل سکھیاں چھوڑیں ساتھ
اس گھونگھٹ کی لاج ہے اب تو پیا تمہارے ہاتھ
رَسّی چھوٹی ہاتھ سے مورے اور نیا منجدھار
تم جو بَیّاں چھوڑ دو پیارے کون لگاوے پار
جگ نے چھوڑا رات ِبتانے گھر سے دیونکاس
تم را جہ کے چرن پڑوں میں اب تمری ہے آس
گھر گھر جھانکا دَر دَر مانگا سب گئے آنکھ بچائے
اِک تم سنگ نہ چھوڑیو کہ کوئی ہمارو نائے
میں ہتیاری چلی پیا گھر جانوں کام نہ کاج
اے سیاں بیاں پکڑے کی تم ہی رکھیو لاج
کھیل کود میں عمر گنوائی سو کاٹے دن رین
جب پی گھر سے آئی پلکیا ٹپ ٹپ ٹپکت نین
سیس پہ گٹھڑی ڈگر کٹیلی گھائل مورے پاؤں
پیارے تم ہی سنبھالیو جب ڈگمگ میں ہوجاؤں
تم کچھ کرپا کرو تو سالک بُرا بھلا بن جائے
کھوٹا کھرا نہ دیکھے پارس کندن سبھی بنائے
مقطع
تیل جو نبڑے بتی پجرے دیا میرا بڑھ جائے
سانچے سورج جوت تمہاری سالکؔ پہ پڑ جائے

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Radif ی
Total Ashaar 10
Total Misra 20
Writer Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book Diwan-e-Salik
Category Istighasa Naat