Hamd
Sar woh hai jo kate Islam ki khidmat ke liye
سروہ ہے جو کٹے اسلام کی خدمت کے لیے
Urdu Kalam
مطلع
سروہ ہے جو کٹے اسلام کی خدمت کے لیے
آبرو وہ جو گُمے دین کی عظمت کے لیے
جو کہ ہے دل سے جگر پارۂ زہرہ پہ نثار
خُلد ہے اس کے لیے اور وہ جنت کے لیے
ناؤ ہیں آلِ نبی نجم ہیں اَصحابِ رسول
لِلّٰہِ الْحَمْدکہ مژدہ ہے یہ امت کے لیے
ہر دنٰی چیز ہوا کرتی ہے اَعلیٰ پہ نثار
جسم ہے جاں کے لیے جان ہے عترت کے لیے
کیوں جھکے سامنے اَدنیٰ کے وہ ذاتِ عالی
جس کا ہر نقشِ قدم قبلہ ہو اُمت کے لیے
نونہالِ چمنِ مصطفوی مرتضوی
جسے قدرت نے چنا زینتِ جنت کے لیے
جو کہ آغوشِ پیمبر میں پھلا پھولا تھا
کربلا میں وہ کٹا دیں کی حفاظت کے لیے
ہاشمی باغ ہوا ہاشمی خوں سے سیراب
باغِ زہرہ کٹا اس باغ کی نزہت کے لیے
اِستقامت پہ فدا ہیں تری اے دَستِ حسین
نہ گیا ہاتھ میں بے دین کے بیعت کے لیے
اس دوگانہ پہ فدا ساری نمازیں جس میں
دَھار ُحلقوم پہ سر خم ہو عبادت کے لیے
کھل گیا اس سے اگر حق پہ نہ ہو تے اَصحاب
دستِ حسنین نہ بڑھتا کبھی بیعت کے لیے
مقطع
سالکؔ اَصحاب تو نورانی ہیں اور آل ہے نور
نور کو نوری ہی لاحق تھا معیت کے لیے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Radif
ے
Total Ashaar
12
Total Misra
24
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik