Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Sahab-e-rehmat baari hai barhween tareekh

سحاب رحمت باری ہے بارھویں تاریخ

Writer Maulana Hasan Raza Khan 28390 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
سحابِ رحمت باری ہے بارہویں تاریخ
کرم کا چشمۂ جاری ہے بارہویں تاریخ
ہمیں تو جان سے پیاری ہے بارہویں تاریخ
عدو کے دل کو کٹاری ہے بارہویں تاریخ
اسی نے موسم گل کو کیا ہے موسم گل
بہار فصل بہاری ہے بارہویں تاریخ
بنی ہے سرمۂ چشم بصیرت و ایماں
اُٹھی جو گردِ سواری ہے بارہویں تاریخ
ہزار عید ہوں ایک ایک لحظہ پر قرباں
خوشی دلوں پہ وہ طاری ہے بارہویں تاریخ
فلک پہ عرشِ بریں کا گمان ہوتا ہے
زمین خلد کی کیاری ہے بارہویں تاریخ
تمام ہو گئی میلادِ انبیا کی خوشی
ہمیشہ اب تری باری ہے بارہویں تاریخ
دلوں کے میل دُھلے گل کھلے سرور ملے
عجیب چشمۂ جاری ہے بارہویں تاریخ
چڑھی ہے اَوج پہ تقدیر خاکساروں کی
خدا نے جب سے اُتاری ہے بارہویں تاریخ
خدا کے فضل سے ایمان میں ہیں ہم پورے
کہ اپنی روح میں ساری ہے بارہویں تاریخ
ولادتِ شہ دِیں ہر خوشی کی باعث ہے
ہزار عید سے بھاری ہے بارہویں تاریخ
ہمیشہ تو نے غلاموں کے دل کئے ٹھنڈے
جلے جو تجھ سے وہ ناری ہے بارہویں تاریخ
خوشی ہے اہل سنن میں مگر عدو کے یہاں
فغان و شیوَن و زاری ہے بارہویں تاریخ
جدھر گیا سنی آواز یَا رَسُوْلَ اللہ
ہر اِک جگہ اسے خواری ہے بارہویں تاریخ
عدو وِلادتِ شیطاں کے دن منائے خوشی
کہ عید عید ہماری ہے بارہویں تاریخ
مقطع
حسنؔ ولادتِ سرکار سے ہوا روشن
مِرے خدا کو بھی پیاری ہے بارہویں تاریخ

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal
Radif خ
Total Ashaar 16
Total Misra 32
Writer Maulana Hasan Raza Khan
Book Zauq-e-Naat
Category Hamd Munajat