Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Payam le ke jo aayi saba madine se

پیام لے کے جو آئی صبا مدینے سے

Writer Al-Madinat-ul-Ilmiyah 23838 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
پیام لے کے جو آئی صبا مَدینے سے
مریضِ عشق کی لائی دوا مَدینے سے
سنو تو غور سے آئی صدا مَدینے سے
قریں ہے رحمت و فضلِ خدا مَدینے سے
ملے ہمارے بھی دِل کو جلا مَدینے سے
کہ مہر و ماہ نے پائی ضیا مَدینے سے
تمہاری ایک جھلک نے کیا اُسے دلکش
فروغ حسن نے پایا شہا مَدینے سے
تمام شاہ و گدا پل رہے ہیں اس دَر سے
ملی جہان کو روزی سدا مَدینے سے
جو آیا لے کے گیا کون لوٹا خالی ہاتھ
بتادے کوئی سنا ہو جو ’’ لا ‘‘ مَدینے سے
بتادے کوئی کسی اور سے بھی کچھ پایا
جسے مِلا جو مِلا وہ مِلا مَدینے سے
وہ آیا خُلد میں جو آگیا مَدینے میں
گیا وہ خلد سے جو چلدیا مَدینے سے
نہ چین پائے گا یہ غمزدہ کسی صورت
مریضِ غم کو ملے گی شفا مَدینے سے
لگاؤ دل کو نہ دنیا میں ہر کسی شے سے
تعلق اپنا ہو کعبے سے یا مَدینے سے
گدا کی راہ جہاں دیکھیں پھر نواکیوں ہو
نوا سے پہلے مِلے بے نوا مَدینے سے
چمن کے پھول کھلے مُردہ دِل بھی جی اُٹھے
نسیم خلد سے آئی ہے یا مَدینے سے
کرے گی مُردوں کو زندہ یہ تِشْنوں کو سیراب
وہ دیکھو اُٹھی کرم کی گھٹا مَدینے سے
مَدینہ چشمۂ آبِ حیات ہے یارو
چلو ہمیشہ کی لے لو بقا مَدینے سے
فضائے خلد کے قرباں مگر وہ بات کہاں
مِل آئیں حضرتِ رضواں ذرا مَدینے سے
ہمارے دل کو تو بھایا ہے طیبہ ہی زاہد
تمہیں ہے مکہ تو ہوگا سِوا مَدینے سے
چلے جو طیبہ سے مسلم تو خلد میں پہنچے
کہ سیدھا خلد کا ہے راستہ مَدینے سے
تم ایک آن میں آئے گئے تمہارے لیے
دو گام بھی نہیں عرشِ علا مَدینے سے
تمہارے قدموں پہ سر صدقے جاں فدا ہوجائے
نہ لائے پھر مجھے میرا خدا مَدینے سے
ترے حبیب کا پیارا چمن کیا برباد
الٰہی نکلے یہ نجدی بلا مَدینے سے
مقطع
ترے نصیب کا نوریؔ ملے گا تجھ کو بھی
لے آئے حصہ یہ شاہ و گدا مَدینے سے

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzuf
Radif ے
Total Ashaar 21
Total Misra 42
Writer Al-Madinat-ul-Ilmiyah
Book Saman-e-Bakhshish
Category Hamd Manqabat