Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Muti-e-matlab tumhara har ishaara ho gaya

معطی مطلب تمہارا ہر اشارہ ہوگیا

Writer Maulana Hasan Raza Khan 26725 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
مُعْطِیِ مطلب تمہارا ہر اِشارہ ہوگیا
جب اِشارہ ہوگیا مطلب ہمارا ہوگیا
ڈوبتوں کا یانبی کہتے ہی بیڑا پار تھا
غم کنارے ہوگئے پیدا کنارا ہوگیا
تیری طلعت سے زمیں کے ذرّے مَہ پارے بنے
تیری ہیبت سے فلک کا مَہ دو پارا ہوگیا
اللہ اللہ محو حسن رُوئے جاناں کے نصیب
بند کرلیں جس گھڑی آنکھیں نظارہ ہوگیا
یوں تو سب پیدا ہوئے ہیں آپ ہی کے واسطے
قسمت اُس کی ہے جسے کہہ دو ہمارا ہوگیا
تِیرگی باطل کی چھائی تھی جہاں تاریک تھا
اُٹھ گیا پردہ ترا حق آشکارا ہوگیا
کیوں نہ دم دیں مرنے والے مرگِ عشقِ پاک پر
جان دی اور زندگانی کا سہارا ہوگیا
نام تیرا ذکر تیرا تو ترا پیارا خیال
ناتوانوں بے سہاروں کا سہارا ہوگیا
ذرۂ کوئے حبیب اللہ رے تیرے نصیب
پاؤں پڑ کر عرش کی آنکھوں کا تارا ہوگیا
ترے صانِع سے کوئی پوچھے ترا حسن و جمال
خود بنایا اور بنا کر خود ہی پیارا ہوگیا
ہم کمینوں کا انہیں آرام تھا اتنا پسند
غم خوشی سے دُکھ تہ دل سے گوارا ہوگیا
کیوں نہ ہو تم مالک مُلکِ خدا مِلکِ خدا
سب تمہارا ہے خدا ہی جب تمہارا ہوگیا
روزِ محشر کے اَلم کا دشمنوں کو خوف ہو
دُکھ ہمارا آپ کو کس دِن گوارا ہوگیا
جو اَزَل میں تھی وہی طلعت وہی تنویر ہے
آئینہ سے یہ ہوا جلوہ دوبارا ہوگیا
تو ہی نے تو مصر میں یوسف کو یوسف کردیا
تو ہی تو یعقوب کی آنکھوں کا تارا ہوگیا
ہم بھکاری کیا ہماری بھیک کس گنتی میں ہے
تیرے در سے بادشاہوں کا گزارا ہوگیا
مقطع
اے حسن ؔقربان جاؤں اس جمالِ پاک پر
سینکڑوں پردوں میں رہ کر عالم آرا ہوگیا

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Radif ا
Total Ashaar 17
Total Misra 34
Writer Maulana Hasan Raza Khan
Book Zauq-e-Naat
Category Hamd Munajat
Topics Ishq-e-Rasool