Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Hamare dil ke aaina main hai naqsha Muhammad ka

ہمارے دل کے آئینہ میں ہے نقشہ محمد کا

Urdu Kalam
مطلع
ہمارے دِل کے آئینہ میں ہے نقشہ محمد کا
ہماری آنکھ کی پتلی میں ہے جلوہ محمد کا
خس و خاشاک سے بدتر ہے بیگانہ محمد کا
اسے ہوشیار سمجھو جو ہے دیوانہ محمد کا
تمہارے ہی لیے تھا اے گنہگارو سیہ کارو
وہ شب بھر جاگنا اور رات بھر رونا محمد کا
جگر ہوتا ہے ٹکڑے ٹکڑے جس دم یاد آتا ہے
وہ شب بھر جاگنا اور رات بھر رونا محمد کا
غلامانِ محمد کے سروں سے بارِ عصیاں کو
اُڑا لے جائے گا اک آن میں جھونکا محمد کا
سیہ ہیں نامۂ اَعمال اپنے گرچہ اے زاہد
مگر کافی ہے دُھلنے کے لیے چھینٹا محمد کا
ندا ہوگی یہ محشر میں گنہگارو نہ گھبراؤ
وہ دیکھو اَبرِ رحمت جھوم کر اُٹھا محمد کا
اگرچہ عابدوں کے پاس سامانِ عبادت ہے
گنہگاروں کو کافی ہے فقط اِیما محمد کا
لحد کا خوف کیوں ہو روزِ محشر کا ہو کیا کھٹکا
لیے جاتا ہوں دل پر لکھ کے میں طغرا محمد کا
خدا کے سامنے پیشی ہوئی جس دم تو کہہ دوں گا
برا ہوں یا بھلا لیکن ہوں میں بندہ محمد کا
تعجب کیا اگر منہ پھیر لے جنت سے شیدائی
کہ ہے رَشکِ بہارِ خلد ہر کوچہ محمد کا
کوئی جائے گا دوزخ کو کوئی جنت میں پہنچے گا
مَدینے کی طرف دوڑے گا دیوانہ محمد کا
الٰہی اس تنِ خاکی میں جب تک جان باقی ہے
رہے دل میں اَحد اور وردِ لب کلمہ محمد کا
نکالیں رُوح تن سے قابض الارواح جب آکر
خدایا وِردِ لب اس وقت ہو کلمہ محمد کا
ھُوَ الْمُعْطِیْ وَاِنِّیْ قَاسِمٌ سے صاف ظاہر ہے
بٹے گا حشر تک کونین میں باڑا محمد کا
نہیں موقوف کچھ اُن کی عطا اس ایک عالم پر
ملے گا حشر میں بھی دیکھنا صدقہ محمد کا
جمیلؔ قادری مشکل ہے مِدحت ختم کر اس پر
کہ حق کے بعد بالا سب سے ہے رتبہ محمد کا
مقطع
میں ہوں بندہ رضا کا اور رضا احمد کے بندہ ہیں
جمیلؔ قادری میں یوں ہوا بندہ محمد کا

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Mujtass Musamman Makhboon Mahzoof
Radif ا
Total Ashaar 18
Total Misra 36
Writer Maulana Muhammad Jameel-ur-Rehman Razvi
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Hamd Istighasa Naat
Topics Madina