Hamd
Bashar wo hai jis ko teri justujoo hai
بشر وہ ہے جس کو تری جستجو ہے
Urdu Kalam
مطلع
بشر وہ ہے جس کو تری جستجو ہے
وہی لب ہے جس پر تری گفتگو ہے
تری یاد آبادیٔ خانۂ دل
دِلوں کی تمنا تری آرزو ہے
اُسے ایک اللہ نے ایک بنایا
وہ ہر وصف میں لَاشَرِیْکَ لَہٗ ہے
میں وہ سگ نہیں ہوں بہت دَر ہوں جس کے
میں وہ سگ ہوں جس کا فقط ایک تو ہے
نماز و اَذاں کلمہ و ذِکر و خطبہ
یہ سب پھول ہیں ان کا تو رَنگ و بو ہے
تمہاری سلامی نمازوں میں داخل
تصور ترا شرط مثلِ وضو ہے
تمہاری اِطاعت خدا کی عبادت
ترا تذکرہ ذِکرِ حق ہوبہو ہے
مقطع
دَمِ نزع سالکؔ کا سر ہو ترا دَر
یہی دِل کی حسرت یہی آرزو ہے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mutaqarib Musamman Salim
Radif
ے
Total Ashaar
8
Total Misra
16
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik