Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Rubaiyat

Hain mazhar-e-zaat-e-haq rasool-e-akram

ہیں مظہرِ ذاتِ حق رسولِ اَکرم

Urdu Kalam
مطلع
ہیں مظہرِ ذاتِ حق رسولِ اَکرم
مختار و خلیفۂ خدائے عالم
صرف اُنکے سبب سے سب اُلوالعزم ہوئے
عیسیٰ موسیٰ خلیل و نوح و آدَم
عالم کا اُنہیں خدا نے سلطان کیا
جبریلِ اَمیں کو ان کا دربان کیا
ہر چیز کا اختیار ان کو دے کر
کونین کو حق نے ان کا مہمان کیا
یارب مرے دل میں عشق اپنا دے دے
حُبِّ نبی کا سر میں سودا دے دے
ہے بے سرو سامان جمیلِؔ رَضوی
رہنے کا مَدینے میں ٹھکانا دے دے
سرکار کا فیض زیر و بالا دیکھا
ہر چیز میں نورِ شاہِ والا دیکھا
ہے عرش سے فرش تک اسی کا جلوہ
جب غور کیا مَدینے والا دیکھا
شاہا تری رحمت کا اِشارہ ہوجائے
روشن مرے بخت کا ستارہ ہوجائے
اس صانعِ مطلق کو جو آئی ہے پسند
وہ شکل مری آنکھ کا تارا ہوجائے
بتلائے کوئی نبی کا دیکھا سایہ
سایے کا بھی ہوتا ہے کسی جا سایہ
جب سایۂ نورِ اَزَلی وہ ٹھہرا
پڑتا کیوں کر زمین پر اُس کا سایہ
کیوں حشر سے ڈر جائیں گدایانِ نبی
کیوں قبر میں گھبرائیں گدایانِ نبی
دنیا میں جو ہیں حبیبِ حق کے بندے
تا حشر ہے ان کے سر پہ دامانِ نبی
ہیں کعبۂ کونین رَسول الثقلین
ہیں قبلۂ دارَین نبی الحرمَین
کیوں دونوں جہاں نہ اُن کے دَر پر مانگیں
ہیں قاسم کل شئی جدّالحسنین
کیوں حشر میں بگڑی ہوئی حالت ہوگی
کب اُن کے غلاموں پہ قیامت ہوگی
مقطع
کیا خو ف کریں نارِ جہنم سے جمیلؔ
ہم پر تو وہاں نبی کی رحمت ہوگی

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Radif م
Total Ashaar 9
Total Misra 36
Writer Maulana Muhammad Jameel-ur-Rehman Razvi
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Rubaiyat