Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Sab ka paida karne wala mera maula mera maula

سب کا پیدا کرنے والا میرا مولٰی میرا مولٰی

Writer Sadr-ul-Afazil Maulana Syed Muhammad Naeemuddin Muradabadi
64356 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
سب کا پیدا کرنے والا میرا مولٰی میرا مولٰی
سب سے افضل سب سے اعلٰی میرا مولٰی میرا مولٰی
جگ کا خالق سب کا مالک وہ ہی باقی باقی ہالک
سچا مالک سچا آقا میرا مولٰی میرا مولٰی
سب کو وہ ہی دے ہے روزی نعمت اسکی دولت اسکی
رازِق داتا پالن ہارا میرا مولٰی میرا مولٰی
ہم سب اسکے عاجز بندے وہ ہی پالے وہ ہی مارے
خوبی والا سب سے نیارا میرا مولیٰ میرا مولٰی
اوّل آخر غائب حاضر اس کو روشن اس پہ ظاہر
عالم دانا واقف ُکل کا میرا مولیٰ میرا مولٰی
عزت والا حکمت والا نعمت والا رحمت والا
میرا پیارا میرا آقا میرا مولٰی میرا مولٰی
مقطع
طاعت سجدہ اسکا حق ہے اسکو پوجو وہ ہی رب ہے
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ میرا مولٰی میرا مولٰی

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Mutaqarib Musamman Salim
Radif ی
Total Ashaar 7
Total Misra 14
Writer Sadr-ul-Afazil Maulana Syed Muhammad Naeemuddin Muradabadi
Book Riyaz-e-Naeem
Category Hamd Istighasa Naat