Hamd
Hai jis ki saari guftagu wahi-e-khuda yehi to hain
ہے جس کی ساری گفتگو وَحیِ خدا یہ ہی تو ہیں
Urdu Kalam
مطلع
ہے جس کی ساری گفتگو وَحیِ خدا یہ ہی تو ہیں
حق جس کے چہرے سے عیاں وہ حق نما یہی تو ہیں
سورج میں جن کی ہے چمک جن کا اُجالا چاند میں
پھولوں میں جن کی ہے مہک وہ مہ لقا یہی تو ہیں
سارا جہان چھوڑ دے جس مجرمِ دِید کار کو
دامن میں ان کے وہ چھپے مشکلکشا یہی تو ہیں
ہر لب پہ جن کا ذِکر ہے ہر دل میں جنکی فکر ہے
گاتے ہیں جن کے گیت سب صبح و مَسایہی تو ہیں
چرچا ہے جن کا چار سو ہر ُگل میں جن کا رنگ و بو
ہیں حسن کی جو آبرو وہ دِل رُبا یہی تو ہیں
باغِ رسالت کی ہیں جڑ اور ہیں بہارِ آخری
مبدا جو اس گلشن کے تھے وہ منتہی یہی تو ہیں
یہ ہیں حبیبِ کبریا یہ ہیں محمد مصطفیٰ
دو جگ کو جن کی ذات کا ہے آسرا یہی تو ہیں
جس کی نہ لے کوئی خبر ہوں بند جس پر سارے دَر
اس کی یہ رکھتے ہیں خبر اس کی پنا یہی تو ہیں
ان کا مبارک نام بھی بے چین دل کا چین ہے
جو ہو مریضِ لادَوا اس کی دَوا یہی تو ہیں
گن گائیں جن کے انبیا مانگیں رُسل جن کی دعا
وہ دو جہاں کے مُدَّعٰی صَلِّ علٰی یہی تو ہیں
سجدہ شجر جنہیں کریں پتھر گواہی جن کی دیں
دکھ درد اُونٹ بھی کہیں حاجت روا یہی تو ہیں
مقطع
ہے فرش کا جو بادشا ہے عرش جس کے زیر پا
سالکؔ ملا جس سے خدا وہ باخدا یہی تو ہیں
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Radif
ں
Total Ashaar
12
Total Misra
24
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik