Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Manqabat

Ho gaya ya ghaus mein barbad hote aap ke

ہوگیا یاغوث میں برباد ہوتے آپ کے

Writer Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi 47594 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
ہوگیا یاغوث میں برباد ہوتے آپ کے
رہ گیا میں بے کس و ناشاد ہوتے آپ کے
گھوم پھر کر دیکھا سب دروازے مجھ پر بند ہیں
اب کدھر جاؤں شہِ بغداد ہوتے آپ کے
کربلا والوں کا صدقہ مجھ دُکھی پر رحم کر
اب کہاں جا کر کروں فریاد ہوتے آپ کے
دیس چھوٹا سارے ساتھی چل دیئے منہ موڑ کر
رہ گیا پردیس میں ناشاد ہوتے آپ کے
سیدا بغداد والے یہ مدد کا وقت ہے
مجھ پہ کیسی پڑگئی اُفتاد ہوتے آپ کے
تم سخی ابن سخی ابن سخی ہو ُخسروا
یہ گدا کس کو کرے پھر یاد ہوتے آپ کے
تم شہِ بغداد مولا میں غلامِ خانہ زاد
رنج و غم سے کیوں نہ ُہوں آزاد ہوتے آپ کے
عبدِقادر آپ ہیں ہر شے پہ قادر آپ ہیں
پھر کہوں کس سے پئے اِمداد ہوتے آپ کے
مقطع
آپ کا ارشادِ عالی ہے مُرِیْدِیْ لَا تَخَفْ
رَنج میں ہے سالکِؔ ناشاد ہوتے آپ کے

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzuf
Radif ے
Total Ashaar 9
Total Misra 18
Writer Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book Diwan-e-Salik
Category Manqabat
Topics Ghaus-e-Azam