Naat
Ho agar madh-e-kaf-e-pa se munawwar kaghaz
ہو اگر مدحِ کفِ پا سے منوّر کاغذ
Urdu Kalam
مطلع
ہو اگر مدحِ کف پا سے منور کاغذ
عارضِ حور کی زینت ہو سراسر کاغذ
صفت خارِ مدینہ میں کروں گل کاری
دفتر گل کا عنادِل سے منگا کر کاغذ
عارضِ پاک کی تعریف ہو جس پرچہ میں
سو سیہ نامہ اُجالے وہ منور کاغذ
شامِ طیبہ کی تجلی کا کچھ اَحوال لکھوں
دے بیاضِ سحر اک ایسا منور کاغذ
یادِ محبوب میں کاغذ سے تو دل کم نہ رہے
کہ جدا نقش سے ہوتا نہیں دَم بھر کاغذ
وَرَقِ مہر اُسے خط غلامی لکھ دے
ہو جو وَصف رُخِ پُر نور سے اَنور کاغذ
تِرے بندے ہیں طلبگار تری رحمت کے
سن گناہوں کے نہ اے داورِ محشر کاغذ
لب جاں بخش کی تعریف اگر ہو تجھ میں
ہو مجھے تارِ نفس ہر خط مسطر کاغذ
مقطع
مدحِ رخسار کے پھولوں میں بسا لوں جو حسنؔ
حشر میں ہو مِرے نامہ کا معطر کاغذ
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Hazaj
Radif
ذ
Total Ashaar
9
Total Misra
18
Writer
Maulana Hasan Raza Khan
Book
Zauq-e-Naat