Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Paar Bera Lagaye Aal-e-Rasool

پار بیڑا لگائے آل رسول

Writer Hujjat-ul-Islam Maulana Shah Muhammad Hamid Raza Khan Qadri Razvi Noori
50036 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
پار بیڑا لگائے آل رسول
ڈوبے بجرے تَرائے آل رسول
جو ہیں اپنے پر ائے آل رسول
سب کو اپنا بنائے آل رسول
ٹھوکروں پہ نہ ڈال غیروں کی
ہم ہیں قدموں میں آئے آل رسول
تیرا باڑا ہے بٹ رہا جگ میں
تو ہی دے یا دلائے آل رسول
جھولی پھیلائے ہے تِرا منگتا
بھردے داتا برائے آل رسول
دے دے چُمکار کر کوئی ٹکڑا
سگِ در کو رضائے آل رسول
دَر سے اپنے نہ کر اُسے دُر دُر
دُر دے دَر کی رضائے آل رسول
دُور دوری کا دَور دَورا ہو
دَور پھر یہ نہ آئے آل رسول
نگھرے در بدر بھٹکتے ہیں
دے ٹھکانہ برائے آل رسول
تلخیاں ساری دور ہوجائیں
مَئے شربت پلائے آل رسول
ہیں رضا غوث کے قدم بَقدم
ہیں قدم اُن کے پائے آلِ رسول
جس نے پایہ تمہارا پایا ہے
کہہ اُٹھامیں نے پائے آل رسول
اپنی قدموں کے نیچے ہے جنت
اور قدم ہیں یہ پائے آل رسول
ان کی سیرت ہے سیرتِ نبوی
ان کی صورت لقائے آل رسول
ان کے جلووں میں ان کے جلوے ہیں
ہر ادا سے ادائے آل رسول
آتے دیکھیں جو اعلیٰ حضرت کو
آنکھیں کہہ دیں یہ آئے آل رسول
ہے بریلی میں آج مارہَرہ
اعلیٰ حضرت ہے جائے آلِ رسول
قادِرِیُّوں کا ہے لگا میلہ
ہے تماشا ضیائے آل رسول
نوری مَسْنَد پہ نوری پُتلا ہے
اچھا ستھرا رضائے آل رسول
چتھر رحمت کا شامیانہ ہے
سر پہ ہے یا رِ دائے آل رسول
ہیں پروں سے کیے ہوئے سایہ
پرے قدسی جمائے آل رسول
ہیں گھٹا ٹوپ رحمتیں چھائیں
پا ہے ظلِ ہُمائے آل رسول
غوث کا ہاتھ ہے مریدوں پر
بَر زمیں کَالسَّمَاءِ آل رسول
برکاتی برکات کا دولہا
شاہ احمد رضائے آل رسول
برکاتی پیار کا سہرا
تیرے سر ہے رضائے آل رسول
قادِرِیَّت دلہن بنی ، نَوشَہ
شاہ احمد رضائے آل رسول
نور کا حلہ جوڑا شاہانہ
نوری جامہ عبائے آل رسول
نور کی چہرے پر نچھاور ہے
صدقے ہم سب گدائے آل رسول
مقطع
بیل میری بھی اب مندھے چڑھ جائے
صدقہ حامد رضائے آل رسول

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Radif ل
Total Ashaar 29
Total Misra 58
Writer Hujjat-ul-Islam Maulana Shah Muhammad Hamid Raza Khan Qadri Razvi Noori
Book Bayaz-e-Pak Hujjat-ul-Islam
Category Hamd Manqabat Munajat
Topics Ghaus-e-Azam