Manqabat
Bayan kis munh se ho is majma-ul-bahrain ka rutba
بیاں کس منہ سے ہو اس مجمع البحرین کا رتبہ
Urdu Kalam
مطلع
بیاں کس منہ سے ہو اس مجمع البحرین کا رتبہ
جو مرکز ہے شریعت کا طریقت کا ہے سر چشمہ
بنا اس واسطے اللہ کا گھر جائے پیدائش
کہ وہ اسلام کا کعبہ ہے یہ ایمان کا کعبہ
وہ ہے خاموش قرآں اور یہ قرآنِ ناطق ہیں
نہیں جس دِل میں یہ اس میں نہیں قرآن کا رستہ
دُلہن زہرہ عمر داماد اور حسنین سے بیٹے
تری ہستی ہے اَعلی اور بالاتر ترا کنبہ
نبی کی نیند پر اس نے نمازِ عصر قرباں کی
جو حاضر کرچکا تھا اس سے پہلے جان کا ہدیہ
نہ کیونکر لوٹتا اس کے لیے ڈوبا ہوا سورج
کہ جب اس چاند کے پہلو میں اِک سورج کا تھا جلوہ
تعالَی اللہ تری شوکت تری صولت کا کیا کہنا
کہ خطبہ پڑھ رہا ہے آج تک خیبر کا ہر ذرہ
مسلمانو رسول اللہ کی اُلفت اگر چاہو
کرو اس کی غلامی جس کا ہر مومن ہوا بندہ
ہو چشتی قادری یا نقشبندی سہروردی ہو
مِلا سب کو ولایت کا انہی کے ہاتھ سے ٹکڑا
ہے صدقہ میل پھر اس پاک و ستھرے کو رَواکیوں ہو
کہ دنیا کھارہی ہے جس کی آلِ پاک کا صدقہ
مقطع
علی مشکلکشا ہیں سب کے سالک ؔکا سہارا ہیں
ہر اِک محتاج ان کا ہو جواں بوڑھا ہو یا بچہ
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Muzare
Radif
ہ
Total Ashaar
11
Total Misra
22
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik