Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Shaikh-e-zamana hazrat-e-Sayyid Abul Husain

قطعہ مولوی سید شاہ ابوالحسین احمد نوری میاں صاحب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

Writer Maulana Hasan Raza Khan 36160 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
شیخِ زمانہ حضرتِ سید ابوالحسین
جانِ مراد کانِ ہدیٰ شانِ اِہتدا
نورِ نگاہ حضرتِ آلِ رسول کے
اچھے میاں کے لخت جگر آنکھوں کی ضیا
خود عین نور سیدی عینی کے نورِ عین
عشقی کے دل کے چین مرے دَرد کی دوا
میرے بزرگ بھی اسی دَر کے غلام ہیں
میں بھی کمینہ بندہ اسی بارگاہ کا
ما بندۂ قدیم و توئی خواجۂ کریم
پروردۂ تو ایم بیفزائے قدرِ ما
جانِ ظہور اب کوئی اِخفا کا وقت ہے
حائل جو پردہ بیچ میں تھا وہ بھی اُٹھ گیا
اَسرار کا ظہور ہو شانِ ظہور سے
استار سے اٹھائیے اب پردۂ خفا
اعلان سے دکھائیے وہ قادری کمال
اِظہار کیجے شوکت قدرت کا برملا
دروازے کھول دیجیے اِمدادِ غیب کے
کاسے لیے کھڑے ہیں بہت دیر سے گدا
یا سیدی میں کہہ کے پکاروں بلا کے وقت
تم لَا تَخَفْ سناتے ہوئے آؤ سرورا
داتا مرا سوال سنو مجھ کو بھیک دو
منگتا تمہارا تم کو تمہیں سے ہے مانگتا
آیا ہے دُور سے یہی سنتا ہوا فقیر
باڑا بٹے گا حضرتِ نوری کے نور کا
مجھ سا کوئی سقیم نہ تم سا کوئی کریم
میری طلب طلب ہے تمہاری عطا عطا
للّٰہ نگاہِ مہر ہو مجھ تیرہ بخت پر
آنکھوں کو نور دِل کو عنایت کرو جلا
دارَین میں علو مراتب کرو عطا
تم مظہر علی ہو علی مظہر علا
خوش باش اے حسنؔ ترے دشمن ملول ہوں
جس کا گدا ہے تو وہ ہے غمخوارِ بے نوا
تاریخ اب وصالِ مقدس کی عرض کر
حاصل ہو پورے شعر سے خاطر کا مدعا
وہ سیدِ وَلا گئے جب بزمِ قدس میں
اچھے میاں نے اُٹھ کے گلے سے لگالیا
مقطع
۸۴۴ ۲۴ ۱۳ھ

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Muzare Musamman Akhram Makfuf Mahzuf
Radif ا
Total Ashaar 18
Total Misra 37
Writer Maulana Hasan Raza Khan
Book Zauq-e-Naat