منتخب شعر
Mere Dil Mein Hai Yaad-e-Muhammad Mere Honton Pe Zikr-e-Madina
مجھ کو طوفاں کی موجوں کا کیا ڈر یہ گزر جائیں گی رخ بدل کر
ناخدا ہیں مرے جب محمد کیسے ڈوبے گا میرا سفینہ
Mujh ko toofan ki maujon ka kya dar, yeh guzar jaayengi rukh badal kar
Nakhuda hain mere jab Muhammad, kaise doobega mera safeena
متعلقہ اشعار
دولتِ عشق سے دل غنی ہے میری قسمت ہے رشکِ سکندرؔ
مدحتِ مصطفیٰ کی بدولت مل گیا ہے مجھے یہ خزینہ
Sikandar Lakhnawi
دل شکستہ ہے میرا تو کیا غم اس میں رہتے ہیں شاہِ دو عالم
جب سے مہماں ہوئے ہیں وہ دل میں، دل مرا بن گیا ہے مدینہ
Sikandar Lakhnawi
ہر خطا پر مری چشم پوشی ہر طلب پر عطاؤں کی بارش
مجھ گناہ گار پر کس قدر ہیں مہرباں تاجدارِ مدینہ
Sikandar Lakhnawi
میں غلامِ غلامانِ احمد میں سگِ آستانِ محمد
قابلِ فخر ہے موت میری قابلِ رشک ہے میرا جینا
Sikandar Lakhnawi