منتخب شعر
Bayan Kab Ho Sake Rutba Tumhara Ya Rasool Allah
کیا اقرار سب نے رفعت شان مقدس کا
پڑھا ہر ایک نے کلمہ تمہارا یا رسول اللہ
Kiya iqrar sab ne rif'at-e-shaan-e-muqaddas ka
Parha har aik ne kalma tumhara Ya Rasool Allah
متعلقہ اشعار
کیا رحمت سے اپنی آپ نے امت کو یاد اس دم
لکھوں جود و کرم کیا کیا تمہارا یا رسول اللہ
شاہ عبدالقادر بدایونی
خیال و فکر کا بھی پہنچنا ہے جس جگہ مشکل
قدم بے شک وہاں پہنچا تمہارا یا رسول اللہ
شاہ عبدالقادر بدایونی
کیا نازل خدا نے آپ پر جس دم سلام اپنا
فرشتوں میں ہوا چرچا تمہارا یا رسول اللہ
شاہ عبدالقادر بدایونی
خدا وند تعالیٰ نے بلایا عرش پر تم کو
براق خلد مرکب تھا تمہارا یا رسول اللہ
شاہ عبدالقادر بدایونی