Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

جو نسبت شہہ کون و مکاں پہ ہیں نازاں

۞
1

جو نسبت شہِ کون و مکاں پہ ہیں نازاں

وہ جانتے ہی نہیں کیا ہے گردشِ دوراں

2

نبی کے عشق نے چھوڑا نہ بے سرو ساماں

بڑا کرم ہے کہ خالی نہیں مراد اماں

3

وہ آنکھ محرمِ حق ہے جو آپ کو دیکھے

وہ دل ہے عرش کہ جس دل میں آپ ہیں مہماں

4

جس آستاں سے خدا تک رسائی ہوتی ہے

اس آستانے کی نسبت کا نام ہے ایماں

6

کلام ِ پاک ہے آئینۂِ جمال ِ نبی

مرے حضور کی سیرت ہے سر بسر قرآں

7

کچھ اور چاند ستاروں کو روشنی مل جائے

جو بے نقاب مدینے کا ہو مہ تاباں

8

بیادِ رحمتِ کونین میں سلامت ہوں

وگرنہ گھیرے ہوئے ہیں ہزارہا طوفان

9

دُرود ان پہ سلام ان پہ رات دن خاؔلد

کہ جن کے نام سے زندہ ہے عظمت ِ انساں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں