بیاں کب ہو سکے رتبہ تمہارا یا رسول اللہ
کہ رتبہ سب سے ہے اعلیٰ تمہارا یا رسول اللہ
Bayan kab ho sake rutba tumhara Ya Rasool Allah
Keh rutba sab se hai a'la tumhara Ya Rasool Allah
متعلقہ اشعار
خدا وند تعالیٰ نے بلایا عرش پر تم کو
براق خلد مرکب تھا تمہارا یا رسول اللہ
شاہ عبدالقادر بدایونی
خیال و فکر کا بھی پہنچنا ہے جس جگہ مشکل
قدم بے شک وہاں پہنچا تمہارا یا رسول اللہ
شاہ عبدالقادر بدایونی
کیا نازل خدا نے آپ پر جس دم سلام اپنا
فرشتوں میں ہوا چرچا تمہارا یا رسول اللہ
شاہ عبدالقادر بدایونی
کیا اقرار سب نے رفعت شان مقدس کا
پڑھا ہر ایک نے کلمہ تمہارا یا رسول اللہ
شاہ عبدالقادر بدایونی