Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Munajat

Zamana Hajj Ka Hai Jalwa Diya Hai Shahid-e-Gul Ko

زمانہ حج کا ہے جلوہ دیا ہے شاہدِ گل کو

Writer Aala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan 55476 WhatsApp
Urdu Kalam
مطلع
زمانہ حج کا ہے جلوہ دیا ہے شاہد گل کو
اِلہٰی طاقت پرواز دے پرہائے بلبل کو
بہاریں آئیں جوبن پر گِھرا ہے ابر رحمت کا
لبِ مشتاق بھیگیں دے اجازت ساقیا مل کو
ملے لب سے وہ مشکیں مُہر والی دم میں دم آئے
ٹپک سن کر قُمِ عیسٰی کہوں مستی میں قُلْقُلْ کو
مچل جاؤں سوالِ مدّعا پر تھام کر دامن
بہکنے کا بہانہ پاؤں قصدِ بے تأمل کو
دُعا کر بختِ خُفتہ جاگ ہنگامِ اجابت ہے
ہٹایا صبحِ رُخ سے شاہ نے شبہائے کاکُل کو
زبانِ فَلْسَفی سے اَمن خرق و اِلْتِیَام اَسرا
پناہِ دَورِ رحمت ہائے یک ساعت تسلسُل کو
دو شنبہ مصطفٰی کا جمعۂ آدم سے بہتر ہے
سکھانا کیا لحاظِ حیثیت خوئے تأِمُّل کو
وُفورِ شان رحمت کے سبب جرأت ہے اے پیارے
نہ رکھ بہرِ خدا شرمندہ عرضِ بے تأِمُّل کو
پریشانی میں نام ان کا دلِ صَد چاک سے نکلا
اِجابت شانہ کرنے آئی گیسوئے توسُّل کو
مقطع
رضا ؔ ُنہ سبزۂ گردُوں ہیں کوتَل جس کے مَوْکب کے
کوئی کیا لکھ سکے اس کی سَواری کے تجَمُّل کو

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Radif و
Total Ashaar 10
Total Misra 20
Writer Aala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan
Book Hadaiq-e-Bakhshish
Category Munajat