سایۂ دیوار و خاکِ دَر ہو یاربّ اور رضاؔ
خواہشِ دَیْہِیْمِ قیصر، شوقِ تخت جم نہیں
Sayah-e-deewar-o-khak-e-dar ho Yarab aur Raza
Khwahish-e-Dehim-e-Qaisar, shauq-e-takht-e-Jam nahin
متعلقہ اشعار
راہ پُرخار ہے کیا ہونا ہے
پاؤں افگار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
خشک ہے خون کہ دشمن ظالِم
سخت خونخوار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
ہم کو بِد کر وہی کرنا جس سے
دوست بیزار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
تن کی اب کون خبر لے ہے ہے
دِل کا آزار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱