سر سے گِرتا ہے ابھی بارِ گناہ
خم ذرا فرقِ اِرادت کیجیے
Sar se Girta hai Abhi Baar-e-Gunaah
Kham Zara Farq-e-Iraadat Kijiye
متعلقہ اشعار
راہ پُرخار ہے کیا ہونا ہے
پاؤں افگار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
خشک ہے خون کہ دشمن ظالِم
سخت خونخوار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
ہم کو بِد کر وہی کرنا جس سے
دوست بیزار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
تن کی اب کون خبر لے ہے ہے
دِل کا آزار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱