پاؤں جس خاک پہ رکھ دیں وہ بھی
روح ہے پاک ہے نورانی ہے
Paon jis khaak pe rakh dein woh bhi
Rooh hai, paak hai, noorani hai
متعلقہ اشعار
راہ پُرخار ہے کیا ہونا ہے
پاؤں افگار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
خشک ہے خون کہ دشمن ظالِم
سخت خونخوار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
ہم کو بِد کر وہی کرنا جس سے
دوست بیزار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱
تن کی اب کون خبر لے ہے ہے
دِل کا آزار ہے کیا ہونا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان
حدائقِ بخشش ۱