مطلع
Josh Mein Aa Gayi Rahmat-e-Kibriya
جوش میں آگئی رحمتِ کبریا ہم غریبوں کے حاجت روا آگئے
غم کے ماروں کے غم دور ہونے لگے شور اُٹھا کہ مشکل کشا آگئے
Josh Mein Aa Gayi Rahmat-e-Kibriya Hum Ghareebon Ke Haajat Rawa Aa Gaye
Gham Ke Maaron Ke Gham Door Hone Lage Shor Utha Ke Mushkil Kusha Aa Gaye
متعلقہ اشعار
میں سراپا خطا وہ سرا پا عطا میں گنہگار ہوں وہ شفیع الورا
خالَدؔ بے نوا بخت یا ور ہوا بخشوانے شہِ دوسرا آگئے
Khaled Mahmood Khaled Naqshbandi
کون ہے اس قدر محترم دیکھئے اللہ اللہ یہ حُسن ِ کرم دیکھئے
شرم سے بادشاہوں کی گردن جھکی سامنے جب بھی انکے گدا آگئے
Khaled Mahmood Khaled Naqshbandi
میری مشکل میں مشکل کشائی ہوئی میری رنج و محن سے رہائی ہوئی
عالِم یاس میں جب پکارا انہیں میری اِمداد کو مصطفےٰ آگئے
Khaled Mahmood Khaled Naqshbandi
ہم گنہگار جاتے تو جاتے کہاں مِل گئی اے خوشا انکے در پر اماں
فیض و بخشش کے دَر کھل گئے ہر طرف ہو مبارک شفیع الوریٰ آگئے
Khaled Mahmood Khaled Naqshbandi