Naat Academy Naat Academy

Sana Un Ki Har Dam Zuban Par Ho Meri – Ali Haris

ثناء ان کی ہر دم زباں پر ہو میری

ہے دل کا سکوں بھی یہ جلوہ انہی کاﷺ

ملائک بھی آئے بصد شوق ایسے

کہ نوری ہے منظر سراپا انہی کاﷺ

چمن میں ہیں تیرے ہی دم سے بہاریں

کہ گلشن بہ گلشن ہےچرچا انہی کاﷺ

عطا مجھ کو صدقہ ہو آلِ نبی کا

رہے میری نسلوں پہ سایہ انہی کاﷺ

وہ امت کو تنہا نہیں ہونے دیتے

بچائے گا امت کو سجدہ انہی کاﷺ

نہ دعویٰ عبادت کا نا زہد و تقویٰ

ہےحارث ہمیں بھی سہارا انہی کاﷺ

محمد علی حارث

1.2k