Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

طفیلِ سرورِ عالم ہوا سارا جہاں پیدا

۞
1

طفیلِ سرورِ عالَم ہُوا سارا جہاں پیدازمین و آسماں پیدا، مکین پیدا، مکاں پیدا

نہ ہوتا گر فروغِ نورِ پاکِ رحمتِ عالَمنہ ہوتی خلقتِ آدمِ نہ گلزارِ جناں پیدا

2

شہِ لَوْلَاک کے باعث، حبیبِ پاک کے باعثجنابِ حق تعالٰی نے کیا کون و مکاں پیدا

ظہورِ ذاتِ اکرم سے فیوضِ خیر مقدم سےنسیمِ بوستاں پیدا، بہارِ گلستاں پیدا

3

رسول اللہﷺ کی خاطر کیے جن و مَلک حاضربنایا ماہ ِ انجم کو کیے ہیں بحرو کاں پیدا

جمالِ حُسن میں رعنا، کمالِ خلقِ میں یکتاکوئی پیدا ہوا ایسا، نہ ہوئے گا یہاں پیدا

4

اُنھیں کے واسطے آدم، اُنھیں کے واسطے حوّااُنھیں کے واسطے، کاؔفی! کیے ہیں اِنس و جاں پیدا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں